19 فروری 2015 - 11:43
ایران اور عراق کا مشترکہ بیان

اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری کے دورہ عراق کے اختتام پر باہمی تعلقات کو زیادہ سے زیادہ فروغ دینے کے لئے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گيا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق اس بیان میں جو بدھ کو ایران کے نائب صدر کے دورہ عراق کے اختتام پر جاری کیا گيا دونوں ملکوں کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کو قائم اور سیکورٹی کے مسائل اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے باہمی صلاح ومشورے میں اضافے اور مختلف تجارتی اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں تعاون کو مزیدفروغ دینے کی ضرورت پر زوردیا گیا ہے- ایران اور عراق نے اس بیان میں کہا ہے کہ علاقے کے بحرانوں کو حل کرنے کے لئے اغیار کی مداخلت کے بغیر علاقائی ملکوں کی مثبت اور موثرشراکت کو یقینی بنانے کی کوشش کی جائے گی - اس بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران نے ایک بارپھر دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقی حکومت اورعوام کے لئے اپنی بھرپورحمایت کا اعادہ کیا ہے- ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری تین روزہ دورے پرپیر کو عراق پہنچے تھے.

.......

/169